اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا سیکریٹری داخلہ ،کمشنر اسلام آباد کو توہین پارلیمنٹ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ، چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس،مختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ،سیکرٹری داخلہ کی کمیٹی میں عدم حاضری پر اظہار برہمی،کمیٹی چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر بھی برہم،کمشنر6 مہینے میں ایک بار آئے اور ہم سے جھوٹ بولا، قادر خان مندوخیل نے کہا ان افسران کی تفصیلات جاری کر رہے ہیں جو تعاون نہیں کر رہے۔















