اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا،منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاجبکہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،ذرائع کے مطابق ملک امجد ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اوروہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں ، اِن لینڈ ریونیو آپریشنز کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔















