اہم خبریں

گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری ایجو کیشن وسیم اجمل چوہدری کے متعلق خوفناک حقائق سامنے آ گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری ایجو کیشن وسیم اجمل چوہدری کے متعلق خوفناک حقائق سامنے آ گئے ، وسیم اجمل چوہدری پر اخلاقی اور مالی طور پر کرپٹ افسر کی شہرت ،، غیر ملکی دوروں کے لیے این جی اوز سے کک بیک لینے سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں، وسیم اجمل چوہدری خاتون پرنسپل کے خلاف ہراساں کرنے کے مقدمے میں بھی ملزم قرار دیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تاحال وسیم اجمل چوہدری کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی جا سکی،گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری پنجاب کے صاف پانی کیس اسکینڈل میں نیب کے 3 مقدمات میں مرکزی مجرم ،، گرفتار بھی کیا گیا ۔۔ وسیم اجمل چوہدری حکومت کے سیاسی بنیادوں پر دیکھ بھال کے قائم مقام سیکرٹری ہیں ،ذرائع کے مطابق وسیم اجمل چوہدری کے مقدمات نیب عدالتوں نے نئے نیب قوانین کی وجہ سے واپس کیے ۔۔ جبکہ وسیم اجمل چوہدری بچنے میں کامیاب ہو گیا ۔۔ ذرائع کا کہنا ہے وسیم اجمل چوہدری اخلاقی اور مالی طور پر کرپٹ جبکہ غیر ملکی دوروں کے لیے این جی اوز سے کک بیک لینے کا الزام بھی ہے ۔۔ وسیم اجمل چوہدری خاتون پرنسپل کے خلاف ہراساں کرنے کے مقدمے میں بھی ملزم ہے ،ذرائع کے مطابق وسیم اجمل چوہدری کے اثر و رسوخ کی وجہ سے مقدمہ زیر التوا ہے ۔۔ جبکہ وسیم اجمل چوہدری ہمیشہ اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے ۔۔ افسران کو بدعنوان طریقوں میں ملوث ہونے پر مجبور بھی کرتا ہے ۔۔ خاتون افسر کی درخواست پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تاحال وسیم اجمل چوہدری کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی جا سکی، ذرائع کا کہنا ہے وسیم اجمل چوہدری نے اربوں روپے مالیت کے ایف 11 سیکٹر میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا پلاٹ NGO کو دینے کی تیاریاں کر لیں ۔۔ جبکہ جعلی منصوبے کے تحت ٹریننگ کے نام پر اربوں روپے تعلیم آباد این جی او کو دینے کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔۔ میرٹ کے خلاف بھرتیوں پر انکار سے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔۔ رابطہ کرنے پر وسیم اجمل چوہدری نے کوئی جواب نہ دیا ۔

 

متعلقہ خبریں