کراچی ( اے بی این نیوز )کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بڑی پیش رفت ،سندھ پولیس کو ڈاکووں کے خلاف جنگی ہتھیار ،اینٹی ائیر کرافٹ گن استعمال کرنے کی اجازت مل گئی،پولیس اینٹی ائیر کرافٹ گن بکتر بند گاڑیوں پر نصب کرکے استعمال کرے گی،سندھ پولیس نے اینٹی ائیر کرافٹ کی خریداری کے لیئے پاکستان آرڈینینس فیکٹری سے رابطہ کرلیا ،جلد سندھ پولیس کو 12/7 اینٹی ائیر کرافٹ گنز فراہم کی جائیں گی ،ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے حکام کو آگاہ کیا تھا ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیر کرافٹ گنز ہیں،اعلی حکام نے سندھ پولیس کو اینٹی ائیر کرافٹ گن کی خریداری کی اجازت دی ۔















