اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت و معدنیات خالد بن صالح المدفر کی سعودی وفد کے ہمراہ ملاقات کی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہاپاکستان میں آمد پر آپکا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان، سعودی عرب کی ہر مشکل وقت میں مدد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے،پاکستان آپکا دوسرا گھر ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں،پوری پاکستانی قوم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد پر انکی مشکور ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف نگران حکومت بلکہ آئندہ منتخب حکومت بھی سہولت فراہم کرے گی،ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل SIFC) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری منصوبوں کی فوری و بلاتعطل تکمیل یقینی بنائے گی،پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،حکومت کا 10 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کا منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے،سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک مثبت اور اہم پیغام ہے. سعودی عرب پاکستان کے شعبہ معدنیات میں موجود وسیع مواقع میں سرمایہ کاری کی گہری دلچسپی رکھتا ہے۔















