اہم خبریں

قیمتیں قابو میں کرنے کے لئے پنجاب فوڈ سٹف شوگر آرڈر 2023 نافذکردیاگیا

لاہور(نیوزڈیسک) چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 نافذ کر دیاگیا،پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کو سٹہ بازی میں ملوث چینی کے سٹاک کو ضبط کرکے سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کا اختیار دے دیا جس کے تحت محکمہ خوراک کو چینی کے اسٹاک ضبط کرکے سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے،نئے قانون کے تحت سٹہ بازی کیلئے رکھی گئی چینی ضبط کرلی جائےگی، اور ضبط شدہ چینی فروخت کر کے رقم خزانے میں جمع ہوگی،چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلرزکے خلاف مقدمات درج ہوں گے،سٹہ بازی کی سزا تین سال قید بامشقت ہوگی۔

متعلقہ خبریں