لاڑکانہ(نیوزڈیسک)لاڑکانہ میں ہونے والی مون سون بارشوں سے 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثارات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کچھ نشیبی مقامات میں بارش کا پانی بھی تاحال موجود ہے۔لاڑکانہ میں گزشتہ چند روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں سے موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، آثار قدیمہ کے کچھ نشیبی مقامات پر تاحال بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے، جب کہ ایک دو مقامات پر دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنے لگی ہیں۔















