اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو جو پیسے ملے وہ اپنے ملک کیخلاف مہم میں استعمال کئے، شرجیل میمن

کراچی (  اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کو جو پیسے ملے وہ اپنے ملک کیخلاف مہم میں استعمال کئے، بلاول بھٹو جیسے ہی وزیراعظم بنیں گے ہر صوبے میں گھر بنا دیں گے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں بلاول بھٹو کا وژن ہے ہر جگہ انڈسٹریل زون بنائے جائیں ، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے، پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے خواتین کی نمائندگی ہر جگہ ہو، سندھ کابینہ اجلاس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی،ورکر ویلفیئر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمیں کو پنشن نہیں ملتی تھی، کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو بھی پنشن دینےکا فیصلہ کیا ہے، جتنی بھی انڈسٹریز لگے گی اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں