کراچی( اے بی این نیوز )ناردرن بائی پاس پر فائرنگ سے سبزی منڈی کا تاجر جاں بحق ہو گیا۔تاجرنعمان نصیر دوست کے ساتھ گاڑی میں ناردرن بائی پاس پر جا رہا تھا۔ ٹول پلازہ کراس کر کے عباس کٹ سے کچے راستے پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نےانہیں روکنے کی کوشش کی۔ نہ رکنے پر تعاقب کرنے والے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔















