اہم خبریں

پی آئی اے نے 60 کروڑ سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے،ریاض ائیرپورٹ کمپنی نے خط لکھ دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی آئی اے نے 60 کروڑ سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے، ریاض ائیرپورٹ کمپنی نے خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ریاض ائیرپورٹ کمپنی کے واجبات ادا نہیں کیے جس پر کمپنی نے قومی ائیرلائن کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق خط لکھا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ قومی ائیرلائن نے ریاض ائیرپورٹ کمپنی کو 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی، 60 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے۔ریاض ائیرپورٹ کمپنی نے خط میں لکھا کہ پی آئی اے 15جولائی تک واجبات ادا کرے ۔ذرائع نے بتایاکہ ریاض کمپنی نے ونٹر شیڈول فلائٹ کا سلاٹ ادائیگی سے مشروط کر دیا۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریاض ائیرپورٹ کمپنی نے واجبات کے لیے یاد دہانی خط بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں