اہم خبریں

لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ شروع

لاہور(  اے بی این نیوز      ) لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،شدید آندھی اور بارش کے باعث نادرن اور شیخوپورہ سرکل سب سے ذیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اندرون لاہور میں بھی تیز گرد آلود ہواوں اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،لیسکو ریجن کے اس وقت 45 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوئی ہے، لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ترجمان لیسکو لے مطابق لیسکو صارفین سے التماس ہے کہ خراب موسم کے دوران خود کو اپنے بچوں کو اور اپنے جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فی الفور لیسکو کے عملے کو مطلع کریں۔ لیسکو ریجن میں خراب موسم کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔

متعلقہ خبریں