اہم خبریں

کراچی،31 اضلاع کے انتہائی مطلوب ملزمان کی 2 سیمپل کتابیں تیار،سی ٹی ڈی پہلا ٹاسک مکمل

کراچی(  اے بی این نیوز   )سندھ بھرمیں اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال،سی ٹی ڈی نے آئی جی سندھ کے احکامات پر پہلا ٹاسک مکمل کرلیا31 اضلاع کے انتہائی مطلوب ملزمان کی 2 سیمپل کتابیں تیار،پہلی کتاب کو بلیک بک دوسری کو گرے بک کا نام دیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے دونوں سیمپل کتابیں ریڈ بک کی طرز پر تیار کی،سی ٹی ڈی آئی جی سندھ کو دونوں کتابیں پیش کرے گی،آئی جی سندھ کی منظوری کے بعد کتابیں شائع کی جائیں گی،بلیک بک میں سندھ کے انعام یافتہ ملزمان کی تفصیلات ہیں، ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گرے بک میں ٹاپ ٹین اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر کی تفصیلات ہیں،
گرے بک میں 210 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کا ریکاڈر مرتب کیا ہے،کراچی کے 8 اضلاع کے 62 ملزمان کے نام بھی گرے بک میں شامل ہیں،سی ٹی ڈی نے سندھ بھر کے تمام جرائم پیشہ عناصر کا ڈیٹا حاصل کیا،ہر ضلع کے موسٹ وانٹڈ ملزم کی تفصیلات گرے بک میں شامل ہیں،گرے بک میں ملزمان کا نام عرفیت ایڈریس اور دیگر بتائی گئی ہیں،کتاب شائع ہونے سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی،
سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کی جاسکے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔بلیک اور گرے بک کو اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے، اردو زبان میں تیار کرنے کا مقصد نچلی سطح تک معلومات منتقل کرنا ہے، کتابیں تمام چیک پوسٹ، ریلوے، موٹروے اور دیگر اداروں کو دی جائے گی، کتابوں کو وقتا فوقتا اپڈیٹ بھی کیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں