اہم خبریں

گٹر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو نے کا مقدمہ ڈائریکٹر سینیٹیشن عطا اور دیگر ذمہ داران اہلکاروں کے خلاف درج

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) گٹر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ ڈائریکٹر سینیٹیشن۔و دیگر کے خلاف درج کر لیا گیا آئی نائن گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کے ورثا کی جانب سے تھانہ سبزی منڈی میں لواحقین کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا درج مقدمہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی گراونڈ جا رہا تھا راستے میں سڑک پر گٹر کا ڈہکن نہ سے اس میں جا گرا،لوگوں کے شور مچانے پر والد چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے گٹر میں اتر گئے،واقعے کی اطلاع ریسکیو اور سی ڈی اے عملے کو دی،،متعلقہ اداروں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ان کو زندہ نہ بچایا جا سکا،،اس سے قبل اہل علاقہ نے متعدد بار گٹر کےڈھکن نہ ہونے کی شکایت سی ڈی اے اہلکاروں کو دی،ڈائریکٹر سینیٹیشن عطا اور دیگر ذمہ داران اہلکاروں کے خلاف 322,34 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں