اہم خبریں

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک سال میں مقدمات کا ڈیٹا جاری کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک سال میں مقدمات کا ڈیٹا جاری کردیا ،2 فروری 2022 سے یکم فروری 2023 تک کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے ،گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر 22843 مقدمات نمٹائے گئے ،گزشتہ ایک سال میں 20707 مقدمات سپریم کورٹ میں رجسڑڈ ہوئے،جاری اعلامیہ کے مطابق2 فروری 2022 کو زیر التواء مقدمات کی تعداد54706 تھی ،
یکم فروری 2023 کو مقدمات کی تعداد 52590 تک لائی گئی، مجموعی طور سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں 2116 مقدمات کی کمی ہوئی،گزشتہ دس سالوں میں پہلی مرتبہ مقدمات کی تعداد میں کمی ہوئی ،2013 کے بعد ہر سال سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا، دسمبر 2022 میں پہلی مرتبہ مقدمات کی تعداد میں 1722 مقدمات کی کمی ہوئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے بینچ کے سربراہ کے طور پر 243 دنوں میں 8796 مقدمات نمٹائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے 247 دنوں میں 4664 مقدمات نمائے،جسٹس سردار طارق مسعود نے 158 دنوں میں 3126 مقدمات نمٹائے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 188 دنوں میں 1323 مقدمات نمٹائے۔

متعلقہ خبریں