اہم خبریں

برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے ملاقات

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے اور عالمی برادری کو کشمیری عوام کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دینا چاہئے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں برطانیہ کی قائم مقام ہائی کمشنر محترمہ زو ویئر سے ملاقات کے دوران کیا۔قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے . انہوں نے 9 مئی کی پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کےکیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانونی تقاضوں کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین آزادی اظہار رائے سمیت تمام بنیادی حقوق کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ روز میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ۔پاکستان میں برطانیہ کی قائم مقام ہائی کمشنر محترمہ زو ویر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے خوشگوار سفارتی اور تجارتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کشمیر پر اپنے موقف پر آج بھی قائم ہے اور مقبوضہ کشمیر میں G-20 اجلاس میں شرکت کرنے کا واحد مقصد علاقے میں سیاحت کے فروغ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں میں مدد جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں