اہم خبریں

اسرائیل ایک ظالم اور گھناونا ملک پاکستان بارے کہہ رہا ہے جو خود بے گناہ مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے،مصدق ملک

اسلام آبادّ( اے بی این نیوز      )وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے اندر انسانی حقوق کے حوالے سے جو بیان دیا ہے،اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ کون کہہ رہا ہے اور کیوں کہہ رہا ہے، کسی باپ کیلئے کسی ماں کیلئے دنیا کے سب سے بڑا اثاثہ ان کے بچے ہیں،ایک کلپ میں اسرائیلی بمباری اور چھت گرنے سے بچے ہلاک ہوئے،وہاں صحافی پہنچے تو ماں باپ کفن کا کپڑا لاشوں سے ہٹا ہٹا کر دکھا رہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ ہے وہ ملک جو انسانی حقوق کی پامالی پر تبصرہ فرما رہا ہے،ایک اور کلپ میں اسرائیلی فائر کر رہے ہیں اور خواتین بچے جان سے جا رہے تھے،گھناؤنا اور ظالم وہ ملک پاکستان کے بارے میں کہہ رہا ہے،کون کہہ رہا ہے اور کیوں کہہ رہا اور کب کہہ رہا یہ سوال ہیں۔

متعلقہ خبریں