اہم خبریں

دہائیوں سے مسلمانوں پر ظلم کرنے والا اسرائیل بھاشن نہ دے، خرم دستگیر خان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ اسرائیل کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سخت مزمت کرتے ہیں،دہائیوں سے مسلمانوں پر ظلم کرنے والا ملک بھاشن نہ دے،فلسطینیوں کو ان کی اپنی آبائی زمینوں سے نکالا گیا،1980 میں جو فلسطینوں کی نسل کشی کی گئی اس کا جواب ابھی اسرائیل نے دینا ہے،فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں اور بم برسانے کا سلسلہ جاری ہے،یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ اس سے پہلے یہ بیان نہیں آیا اور اب کیوں آیا ہے،پاکستان کے اندرونی معاملات میں ایسے ملک کی مداخلت کیوں ؟ ،پاکستان کے پاسپورٹ پر لکھا ہے کہ اسرائیل کے علاوہ پوری دنیا کیلئے استعمال ہو سکتا ہےوفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایسا ملک جس کی پاکستان کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں وہ ایسا بیان کیوں دے رہا،ایک آواز اٹھی تھی کہ اسرائیل کو پاکستان تسلیم کر لے،وہ آواز اس جماعت کی جانب سے اٹھی تھی جس نے نو مئی کو ریاست پر حملہ کیا،نو مئی سے پہلے فوج اور اس کی قیادت کو بدنام کیوں کیا جا رہا تھا،فوج جے شہداء کے خلاف ایک منظم مہم کیوں چلائی گئی؟

متعلقہ خبریں