اہم خبریں

ریاست کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے والی کسی بھی چیز کی اجازت نہیں دی جائے گی،مہناز اکبر عزیز

اسلام آباد( اے بی این نیوز      ) وزارت قانون و انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری مہناز اکبر عزیز سے آ ج گوگل کے ایک وفد نے ملاقات کی۔وزارت قانون و انصاف میں ہونے والے اجلاس کی پارلیمانی سیکرٹری مہناز اکبر عزیز نے صدارت کی۔ اس اجلاس میں بیرسٹر عنبرین عباسی بھی موجود تھیں۔ وفد نے پارلیمانی سیکرٹری کو ذاتی ڈیٹا پروٹیکشن بل کے بارے میں بتایا جو زیر غور ہے۔ بل کا مقصد ڈیٹا پروٹیکشن اور ڈیٹا لوکلائزیشن ہے بل کا مقصد صارفین کے حساس ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانا ہے۔ اس بل کی اولین ترجیح بدسلوکی اور استحصال سے افراد کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنا ہے۔ اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ڈیٹا ریگولرائزیشن کے بارے میں دائرہ کارکے کچھ طے شدہ اصول ہونے چاہئییں اور اس کے حوالے سے قانون واضح ہونا چاہیے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ریاست کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے والی کسی بھی چیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفد نے حکومت پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسے پڑوسی ممالک کے مقابلے یہاں کی پالیسی میں زیادہ موزوں اورہم آہنگ ہے۔

متعلقہ خبریں