اہم خبریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، کمیٹی کو روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کی صورتحال سے آگاہ کیاگیاکمیٹی نے وزارت ہوابازی سے مشاورت کے بعد روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کرانے کی ہدایت کے ساتھ سمری کو موخر کر دیاکمیٹی نے سروسز انٹرنیشنل لاہور اورہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کاعمل آگے بڑھانے کی ہدایت کردیاجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے سمری پیش کی گئی سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کے عمل سے متعلق کمیٹی کوآگاہ کیاگیاکمیٹی نے نجکاری کمیشن کو خریدار کے نام پر منتقلی کے عمل کی تکمیل کے ساتھ پیشرفت کی اجازت دیدیاجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے بارے میں سمری بھی پیش کی گئی سمری ایک ہی پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ پرمشتمل تھی کمیٹی نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ لین دین بڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے کمیشن کے مالی سال 24۔2023 کے بجٹ تخمینے سے متعلق سمری پیش کی گئی کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد 1248.8 ملین بجٹ کی منظوری دے دی،اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق سمری بھی پیش کی گئیکمیٹی نے بحث کے بعد دونوں سمریوں کو موخر کر دیا باہمی مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں