لاہور( اے بی این نیوز )دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی،پنجاب کے دریاؤں، ڈیمز اور براجز میں پانی کے ان اور آوٹ فلو کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 112840 اور اخراج 96594 ہے ،دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 140248 اور اخراج 133168 ہے ،دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 187069 اور اخراج 172069 ہے ،دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی آمد 61176 اور اخراج بھی 61176 ہے ،
پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ تمام دریاؤں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے،دریاؤں اور ندی نالوں سے منسلک آبادیوں کے انخلاء کے لیے اقدامات جاری ہیں،انتظامیہ منتقل افراد کی بنیادی ضروریات کا بھرپور خیال رکھے۔















