کراچی( اے بی این نیوز )واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی تیاری مرتب کرلی، سی ای او واٹر بورڈ کا این ای کے اولڈ پمنگ اسٹیشن سے صبا سنیما اور گلشن معمار احسن آباد پر واقع واٹر بورڈ کی 84 انچ ڈایا لائن کا معائنہ کیا،84 انچ ڈایا لائن سے تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس فوری طور پر مسمار اور غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جائیں۔ شہریوں کے حصے کا پانی کسی کو بھی چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے،شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے،پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے اثرات آئندہ آنے والے وقت میں واضح نظر آئیں گے،پانی چوری میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔پانی چوری میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔















