لاہور( اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ واپسی پر جیل جانا پڑا تو گریز نہیں کروں گا ، ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا،سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے،کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے، نیز نواز شریف کی موجودہ و سابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت جاری ہے،اپنے وطن واپسی کے معاملات پر قانون ٹیم سے بھی مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔















