اہم خبریں

وزیراعظم کا کل پشاور کا دورہ ،60 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے

پشاور( اے بی این نیوز    ) وزیراعظم کل پشاور کا دورہ کرینگے،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں استقبال کرینگے، وزیراعظم شہباز شریف کل گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے ہمراہ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 60 طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے لیے گورنر ہاؤس میں انتظامات مکمل، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،
تقریب میں صرف دعوت ناموں کے مطابق مہمان شریک ہونگے، بزنس کمیونٹی ، اساتذہ کرام، علما کرام، والدین، قبائلی مشران، صوبائی نگران وزرا اور وفاقی وزرا سمیت متعلقہ افسران شریک ہونگے،
وزیراعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کے آخر میں شرکا سے خطاب بھی کرینگے۔

متعلقہ خبریں