اہم خبریں

پاکستان اسٹیل ملز کراچی سے چوری شدہ مشینری کی مالیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) پاکستان اسٹیل ملز کراچی سے مبینہ طور پر چوری شدہ مشینری کی مالیت کی تفصیلات سامنے آگئیں،پاکستان اسسٹیل ملز سے واردات میں 3 میٹرک ٹن پیتل اور تانبا چوری کیا گیا ،دستاویزات کے مطابق واردات سے قومی خزانے کو 47 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا،واردات میں قیمتی مشینری کی چوری کے شواہد نہ مل سکے،وزارت صنعت و پیداوار کی درخواست پر ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کررہا ،واردات میں ملوث ایک سٹیل ملز ملازم کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ایک ملازم سے 15 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں،شکایت کنندہ کے مطابق اسٹیل ملز سے چوری شدہ مشینری کی مالیت 10 ارب روپے ہے،معاملے پر پارلیمان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی نوٹس لے رکھا ہے،پی اے سی نے ایف آئی اے اور نیب پر مشتمل انکوائری ٹیم بنانے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں