اہم خبریں

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹوارزم کام آئے گا،ڈاکٹر رمیش کمار

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیراعظم ٹاسک فورس کے چئیرمین ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بائیس مئی کو چارج سنبھال کر کام کر رہے ہیں،روز کام کرنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے،میرے پر میرے مرشد اور ماں کی دعائیں ہیں،دوہزار ستائیس میں پاکستان بہت کامیاب ہو گا،سارے بھکشووں کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کریں گے،بارہ جولائی کے سیشن کے بعد ایک ٹیم ہمارے ساتھ ٹیکسلا کا وزٹ کریں گے،ٹیکسلا کا وزٹ کر کے وہاں کی تاریخ جانیں گے، وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ ویتنام اور ملائشیا سے ایک ایک جہاز آئے گا،70 سے زائد ڈپلومیٹس کا آنا خوشآئند ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹورزم کام آئے گا،میں نے اس مشن پر کام کرنا شروع کیا ہے،ٹیکسلا میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا،ٹورزم کو پروموٹ کرنے کے لیے ہمیں میڈیا کی ضرورت ہے،ہمارا مشن پاکستان کی معشیت کو فروغ دینا ہے،پاکستان کا مثبت امیج اس کے ذریعے دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں