اہم خبریں

سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد بھارت نے پاکستان کو مطلع کر دیا

دہلی (اے بی این نیوز)راوی کے معاون دریا میں 83 ہزار کیوسک، چناب کے معاون دریا جموں توی میں 83 ہزار 400 کیوسک کا ریلا چھوڑا گیا، بھارتی کمشنر نے سندھ طاس دفتر کو ٹیلیفون کر کے مطلع کیا،بھارت نے راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا۔ نئی دہلی کی طرف سے پاکستان کو مطلع کر دیا گیا۔بھارت کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ مرالہ پر بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک جا سکتا ہے، درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ موسمی صورتحال مختلف موسمیاتی ماڈلز کے مطابق شمالی/ شمال مشرقی پنجاب بشمول لاہور، سیالکوٹ و نارووال میں شدید گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں کراچی، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، بدین، بینظیر آباد میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ادارے کے مطابق بارش کے خطرے سے دوچار علاقوں کی انتظامیہ 20 جولائی تک سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حسّاس علاقوں خاص طور پر دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی میں جسر کے مقام پر مانیٹرنگ جاری رکھے گی۔ادارے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور محفوظ رہیں۔سماجی رابطے لیح سائٹ ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں گے۔این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں میں 76 افراد جاں بحق133 زخمی ہوئے، طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں48اموات رپورٹ ہوئیں۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خیبر پختونخوا میں20 اور بلوچستان میں5 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے باعث پنجاب میں 86 اور خیبر پختونخوا میں37افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں31بچے،30مرد اور 15خواتین شامل ہیں۔ طوفانی بارشوں میں مختلف حادثات میں46بچے، 49مرد اور 38خواتین زخمی بھی ہوئیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 76 گھروں کو نقصان پہنچا اور 44مویشی برساتی ریلے میں بہہ گئے۔ بارشوں سے پنجاب میں 32 اور خیبر پختونخوا میں 46 گھروں کو نقصان پہنچا۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے لہٰذا وہ چوکس اور تیار رہیں۔

متعلقہ خبریں