کیلیفورنیا ( نیوز ڈیسک) امریکی طیارہ گر کر تباہ ،6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیسنا سی 550 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے،طیارہ حادثہ فرانسیسی ویلی ایئر پورٹ کے قریب پیش آیا،طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت نہ ہوسکی، طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ لاس ویگاس سے جنوبی کیلیفورنیا جارہا تھا، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔















