راولپنڈی ( اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیش گوئیکے پیش نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی سمیت شہر کے 11 نالوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کر دی،نالہ لئی سمیت 11 برساتی نالوں پر دفعہ 144 کو 11 جولائی تک نافذ کیا گیا نالہ لئی میں تعمیراتی ملبہ اور گھریلو کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی بارشوں کے دوران نالہ لئی سمیت برساتی نالوں میں نہانے اور تیراکی پر بھی پابندی عائد رہے گی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا















