اہم خبریں

واسا کی جانب سے مون سون تیاریاں تیز

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )واسا کی جانب سے مون سون تیاریوں تیز کر دی گئیں ،سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کی نوٹیفائیڈ تھر ڈ پارٹی کا دوسرا دورہ، ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا محمد تنویر ، ڈپٹی ایم ڈی واسا سلیم اشرف بھی موجود ہیں ،تھرڈ پارٹی ٹیم نے واسا کے مشینری کا بھی جائزہ لیا،تھرڈ پارٹی نے نکاسی آب میں استعمال ہونے والی مشینوں اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ،ایس ای قیصر راشد نے جدید ونچنگ مشینوں سے سیورج لائنوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیا ، واسا کا دوبارہ وزٹ کیا مشینری کی حالت چیک کی ہے،مشینری تسلی بخش ہے جس مشینری کی کمی دور کرنے کیلئے ایسشئین ڈویلپمنٹ بنک سے رابطہ کر لیا گیا، اے ڈی بی نے مشینری کی فراہمی کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے، نالہ لئی کی بھل صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا،واسا کیطرف سے جاری صفائی کے دوسرے راؤنڈ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں