کراچی (اے بی این نیوز )کےالیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے اور ڈسکوز صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کرلیا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔کےالیکٹرک کی جانب سے مئی 2023 کیلئے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی درخواست کی گئی، فیول چارجز ایڈجسمنٹ پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے فیول کوسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 1.495 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔ ایف سی اے میں اضافے کی وجہ مہنگی خریدی گئی بجلی، ایندھن کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔مئی 2023 میں فرنس آئل کی قیمت میں مارچ 2023 کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ ہوا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے 4 فیصد مہنگی بجلی خریدی گئی، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے خریدی گئی ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔















