لندن ( اے بی این نیوز ) ریل ڈلیوری گروپ (آر ڈی جی) نے چند بڑے اسٹیشنز کے سوا تمام ٹکٹ آفس بند کرنے کی تجاویز پیش کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریل ڈلیوری گروپ کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی خریداری، ٹریول ایڈوائس اور معمر و معذور افراد کی مدد کیلئے عملہ موجود رہے گا۔ تجاویز پر عوامی رائے جاننے کیلئے 21 روزہ مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریل یونینز اور ڈس ایبلٹی گروپس نے ٹکٹ آفس بند کرنے کے منصوبے پر اظہار تشویش کیا ہے۔















