میران شاہ (اے بی این نیوز )شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خودکش دھماکا کے دوران گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،خودکش حملے میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں تین شہری بھی زخمی ہوگئے ،شہیدنائب صوبیدار صاحب خان کی عمر 41 سال اوران کا تعلق میاںوالی سے تھا،شہید نائیک محمد ابراہیم کی عمر 40 سال اوران کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا ،شہید سپاہی جہانگیر خان کی عمر 24 سال اوران کا تعلق مردان سے تھا،خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا،ڈیوٹی پر موجود جوانوں کے خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔















