اہم خبریں

بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام، ا ب تک 57 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں51 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے چوتھے سہ ماہی وظائفکے تحت ا ب تک 57 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں51 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق • بینظیر کفالت کے تحت90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں رقم تقسیم کی جا رہی ہے ،• یہ وظائف 9000 روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں،• بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئے جارہے ہیں ،• تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے،• عید کی تعطیلات کے بعد آج دوسرے روز بھی ادائیگیاں جاری رہی ،• کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں،• یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے،• کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کریں ۔

متعلقہ خبریں