اسلام آباد (اے بی این نیوز )شہر اقتدار میں ڈکیٹ بے لگام ہو گئے،شہرکے مصروف ترین علاقہ آبپارہ کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پر 8 لاکھ روپے چھین لئے گئے۔شہری کی مزاحمت پر مسلح ڈکیٹ نے گولی مار کر شہری کو زخمی کردیاڈکیٹ با آسانی واردات کرکے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،شہری کو پیٹ میں گولی لگی طبی امداد کے کیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جارہا ہے لیکن یہ مثالی پو لیس کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ اگر آبپارہ جیسے علاقے میں بھی چوروں،ڈکیتوں کا راج ہے تو پھر باقی اسلام آباد کا کیا بنے گا،شہری سوال کناں ہیں کہ کیا صرف ریڈ زون کی ہی حفاظت کرنا پو کلیس کی ذمہ داری ہے؟















