ویٹی گن سٹی(نیوز ڈیسک) پوپ فرانسس نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بےحرمتی دیکھ کرغصہ اور نفرت محسوس ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی دیکھ کر انہیں غصہ محسوس ہوا، کسی بھی مقدس کتاب کا احترام کیا جانا چاہیے ، اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں سے نفرت کرنے کے ذریعہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ،ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پوپ فرانسس نے ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔















