ریاض(نیوز ڈیسک) سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی نے متعلقہ حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآنِ کریم ،اسلامی اقدار اور مقدسات کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ترجمان اوآئی سی نے مزید کہا کہ سوئیڈن واقعے کیخلاف پورا عالمِ اسلام سراپا احتجاج ہے ،مسلمان بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کر تا ہے۔ دوسری طرف سوئیڈن حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی واقعے کو انفرادی عمل قرار دے کر مسترد کر دیا ۔















