لاہور( اے بی این نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کو متنازع نہیں بنایا، چیف جسٹس نے غلط بینچ بنا کر معاملے کو متنازع بنایا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کو فالو کر کے ٹھیک کیا ہے، نامزد چیف جسٹس نے کہا بینچ ہی غیر قانونی ہے، اس بینچ کا جو بھی فیصلہ ہو گا غیر قانونی ہو گا، اس بینچ کا جو فیصلہ آئے گا اسے اگنور کر دیں گے، فیصلہ اگنور کرنے پر ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔















