اہم خبریں

اسلام آباد میں سنگین نوعیت کی وارداروں کی روک تھام کے لئے ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں سنگین نوعیت کی وارداروں کی روک تھام کے لئے ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، ڈولفن فورس کے لئے 900 جوان بھرتی کئے جائیں گے،
400موٹر سائیکل منگوائی جائیں گی،موٹرسائیکلزامپورٹڈ کی بجائے لوکل بڈ اور بہتر معیار کے حامل کمپنیوں کی استعمال کی جائیں گی، آئی جی اسلام آبادڈاکٹراکبر ناصر نے بتایا کہ ڈولفن فورس کے لئے جن جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا اس کیلئے معیار پنجاب کی ڈولفن فورس کے قریب ترین رکھا جائے گا،ڈولفن فورس کے جوانوں کی تربیت کے لئے ترکی بھیجاجائے گا،ترکی کے تربیت کار ڈولفن فورس کے جوانوں کو اسلام آباد میں بھی تربیت دیں گے،ڈولفن فورس کے حوالے سے تجاویزحکومت کو بجھوادی گئی ہیں،جلد اسلام آباد میں ڈولفن فورس نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں