اسلام آبا( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی ہے، ہزارہ ڈویژن کے لاکھوں صارفین کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے پایہ تکمیل تک پہنچایا، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی۔ جمعرات کو اپنے بیان مین وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی منظوری ہوئی تھی، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس منصوبے کو بلاوجہ روکا گیا۔ انہوں نےکہا کہ پیسکو کی کارکردگی بڑھانے،صارفین کی سہولت اورلائن لاسز کم سے کم کرنے کے لئے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام میں تاخیر کی وجہ حکم امتناعی تھا۔















