لسبیلہ (اے بی این نیوز )شہدا کے ساتھ اظہار عقیدت پیش کرنے کے لیے لسبیلہ بلوچستان میں شاندار ریلی نکالی گئی،ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کیشرکاء نے وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کیشرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء کی حرمت اور تکریم ہر پاکستانی پر فرض ہے اور پاک فوج کا دشمن دراصل پاکستان کا دشمن ہے















