اہم خبریں

کسٹمز انٹیلیجنس نے 303 ملین روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ ضبط کر لئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ کی براہ راست نگرانی میں کسٹمز انٹیلیجنس نے گذشتہ دس دنوں میں ملک بھر میں جاری آپریشنز کے نتیجہ میں 303 ملین روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ ضبط کرلئے۔سب سے زیادہ سگریٹ بلوچستان میں پکڑے گئے۔جہاں کسٹمز انٹیلیجنس نے غیر ملکی برانڈز کے 4,280,000 سگریٹ ضبط کئے جن کی مالیت 114.2 ملین روپے ہے۔ صوبہ سندھ میں آٹھ کاروائیوں کے نتیجے میں اعلٰی برانڈز کے 1,420,700 سگریٹ ضبط کئے گئے جن کی مالیت 69.7 ملین روپے ہے۔اسی طرح سے پنجاب میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائیوں میں کسٹمز انٹیلیجنس ٹیم نے 1,294,000 سمگل شدہ سگریٹ پکڑے جن کی مالیت 75.3 ملین روپے ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کسٹمز انٹییلیجنس نے 1,155,000 سمگل شدہ سگریٹ پکڑے جن کی مالیت 43.9 ملین روپے ہے۔ مجموعی طور پر گذشتہ دس دنوں میں کسٹمز انٹیلیجنس نے 8,149,700 سمگل شدہ سگریٹ ضبط کئے جن کی مالیت 303 ملین روپے ہے۔ رواں مالی سال2022-23 کے دوران کسٹمز انٹیلیجنس نے کل 33,994,850 سمگل شدہ سگریٹ ضبط کئے جن کی مالیت 1324 ملین روپے ہے۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ نے کسٹمز انٹیلیجنس کوئٹہ، کراچی، ملتان، گوادر، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاورکی غیر قانونی سگریٹ سمگلنگ کے خلاف بروقت کاروائیوں پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ا±نہوں نے کہا کہ محدود انسانی وسائل اور لاجسٹکس کے باوجود کسٹمز انٹیلیجنسس سمگلنگ کی لعنت خاص طورپر سگریٹ کی سمگلنگ کے خاتمہ کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔\

متعلقہ خبریں