اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پاکستان مسلم لیگ کی جنرل کونسل کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مریم نواز نے کہا کہ میں تمام عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، ہمارے ورکرز نے مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا ، آئی ایم ایف نہیں آیا لیکن شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے ملک کو مشکل حالات سے نکالا، پاکستان کی ڈولتی کشتی کو شہباز شریف نے کاندھا دیا، شہباز شریف نے ہمیشہ نوز شریف کو صدر سمجھا اور شہباز شریف نے کبھی بھی نواز شریف کی منشا کے بغیر کوئی فیصلہ نی کیا، ن لیھ قائد کی وراثت کی امین ہے اعر پاکستان کو ہم ترقی کی جاقنب لے کر جائیں گے، اور جب بھی نواز شریف کو موقع ملا انہوں نے انتھک محنت سے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا، جدید پاکستان کا معمار جو ہے وہ نواز شریف ہے، اس وطن میں تمام تر قیاتی منصوبوں پر نواز شریف کی مہر ہے، انتقام میں کو ئی شخص اندھا ہو گیا تھا لیکن انہوں نے صبر کا دامن ہاتھ نے نہ چھوڑا، نواز شریف نے کبھی بھی اپنی قوم کو جلاو گھیراو کا سبق نہ دیا نہ ہی اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑا ، مجھے نواز شریف نے ہمیشہ دھمیے لہجہ کا سبق دیا، ایک لیڈر جو ہو تا ہے وہ قوم کا ٹیچر ہو تا ہے، نوز شریف اور ن لیگ پر کیا کیا مشکلات نہیں آئیں،جو مشکلات تھیں نواز شریف سمیت سب نے صبر کا مظاہر کیا اور بہادری سے مقابلہ کیا، ان تما چیزوں کا کریڈٹ ہمارے ورکروں کو جاتاہے، نواز شریف نے یہ نہیں کیا کہ وہ مشکل میں آئے تو غیر ممالک کو نہیں پکارا، انہون نے ہمیشہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا، ن لیگ کا یہ بھی خاصا ہے کہ نوازشریف نے ذاتی معاملات پر ملکی مفاد پر ترجیح نہیں دی اور ہمیشہ ملک کے مفاد کو عزیز رکھا، کو ئی کارکن بھی جماعت کو نہ چھوڑ کر گیا، لوگوں کی ماوں،بہنوں کو جیل میں ڈالا گیا کیا کسی نے جماعت چھوڑی،دھمکانے والے جہاں سے آئے تھے ادھر ہی چلے گئے،نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور چلے گئے لیکن وہ سیاسی میدان میں تنہا کھڑا مقابلہ کر رہا ہے،بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر آیا اور جیل چلا گیا، کارکنوں پر آنچ نہ آنے دی، انہوں نے کہا کہ مجھے وکٹم کارد کھیلنا اچھا نہیں لگتا، نواز شریف نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا، کس نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں بارود دیا اور وہ بیان دیتا ہے کہ میں قسم کے ساتھ شمالی علاقہ جات جانا چاہتا ہوں،کتنا سا نے ظلم کیا کی وہ ورکروں کو بھول گیا،جس جہاز پر بیٹھ کت جماعت آئی تھی اسی جہاز پر بیٹھ کر چلی گئ، اس نے شہدا کی یاد گاروں پر حملے کیلئے نوجوانوں کو اکسایا، مجھے امید ہے کہ ایسا جرم کرنے والا اہنے بھیانک انجام کو پہنچے گا، ن لیگ پر کارنوں کا حق ہے۔اس جماعت کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جماعت میں ایک ڑیلنٹ پروگرام ہو نا چاہیئے، ن لیگ میں جو جتنا عمر کا بڑا ہے وہ اتنا ہی ذمہ دار ہے کہ پارٹی میں کارکنون کا لائے،جماعت میں میرٹ کو لازم قرار دیا جائے، جو کارکردگی ہے اسے کام سے کنک کیا جائے،ورکروں کو آگے لایا جائے۔الیکشن کے معرکہ کی قیادت خود نواز شریف کریں گے، بھاشن دینے والا کرپشن میں ملوث ہے،ن لیگ پاکستان کا مستقبل ہے۔ ن لیگ میں یوتھ کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے۔















