راولپنڈی(اے بی این نیوز )میونسپل کارپوریشن نے کمشنر راولپنڈی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے،دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود لئی کناروں سے تجاوزات اور بھینسوں کے باڑے نہ ہٹائے جا سکے
لئی کے مختلف کناروں پر بھینسیں تاحال موجود ہیں ،کٹاریاں، ہزارہ کالونی، گنجمنڈی پل، سٹی صدر روڈ پر بھینسیوں کے باڑے ہیںعید قربان کیلئے لائے گئے جانور بھی بڑی تعداد میں ادھر ہی رکھے گئے ہیں،باڑوں کی وجہ سے لئی کی صفائی کے عمل میں مشکلات درپیش ہیں۔















