اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ،جاری اعلامیہ کے مطابق لطیف کھوسہ ناصرف سینیئر وکیل ہیں بلکہ اٹارنی جنرل، گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،لطیف کھوسہ ان چند وکلاء میں سے ہیں جو عدلیہ آزادی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، لطیف کھوسہ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف بھی بے خوف و خطر آواز اٹھا رہے ہیں،لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ آزادی اظہار رائے اور ملک بھر کی وکلاء برادری کو دھمکی آمیز پیغام ہے، لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق معطل ہو چکے ہیں اور عدالتی فیصلوں کی توہین کی جا رہی ہے،مقررہ مدت میں الیکشن نہ کروا کر آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔















