اہم خبریں

ایران کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت

تہران (نیوزڈیسک)ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی دفتر خارجہ ناصر کنعانی کا کہناتھا کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا کو دعوت نامہ ریاض سے موصولہ دعوت نامے کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چینی ثالثی کے بعد ختم ہوئی جس کے بعد خلیج کی دونوں بڑی طاقتوں نے سالوں سے معطل اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔ دونوں ممالک کی تکنیکی وفود اپنے مشنز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جہاں تہران کا کہنا ہے کہ اس کا سفارتی عملہ 9 مئی سے کام شروع کردے گا۔

 

متعلقہ خبریں