اہم خبریں

امریکا، سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا کہ الاباما کے ڈیڈیویل میں سالگرہ کی تقریب میں ہونے والی اجتماعی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ رات 10:34 بجے کے قریب ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ جس مقام پر ہوئی وہاں پر سالگرہ کی تقریب ہو رہی تھی، اس واقعے میں افسوسناک طور پر چار جانیں ضائع ہوئی ہیں اور بہت سے افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تفتیش کے بعد کوئی تفصیلات جاری کر سکتے ہیں۔الاباما کی گورنر Kay Ivey نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ پر بہت غمزدہ ہوں، ہماری ریاست میں پرتشدد جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں