دبئی (نیوزڈیسک)ایلونکارافین نامی انفلوئنسر و ٹک ٹاکر خاتون نے دنیا کا صاف ستھرا ترین شہر ہونے کا اعزاز رکھنے والے شہر دبئی کا انوکھے انداز میں ٹیسٹ لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کئی وجوہات کے سببب جانا اور پسند کیا جاتا ہے، اس شہر کے پرکشش مقامات اور متاثر کن تعمیرات سے لے کر اس کی ثقافت اور کھانے کے شوقین افرا اس شہر کی جانب کھچے چلے آتے ہیں۔گزشتہ ماہ گلوبل پاور سٹی انڈیکس کی جانب سے دبئی کو دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔















