اہم خبریں

نیوجرسی ، نماز فجر کے دوران امام مسجد پر نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کی ایک مسجد کے امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد پر چاقو سے حملہ کردیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکلتے اور امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کئے۔ زخمی امام مسجد کو ہسپتال منتقل کردیا۔نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنیوالے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 نمازی موجود تھے۔پولیس حکام نے حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری کئے بغیر بیان میں کہا کہ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں