تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل نے لبنان سے ہونے والے راکٹ حملوں کا الزام حماس پر لگا دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر حملے کی ذمہ دار لبنانی حکومت ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان میں موجود حماس گروپ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ۔واضح رہے کہ جمعرا ت کی شام لبنان سے اسرائیل پر 100 راکٹ داغے گئے تھے۔















