اہم خبریں

انتہا پسندوں کا جھارکھنڈ میں مسجد پر دھاوا،مسلمانوں کیخلاف نعرے بازی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)ہندوتوا کے حامی انتہا پسندوں نے مودی سرکار کی خاطر ایک اور سیاہ باب رقم کردیا، انتہا پسندوں نے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا، مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا۔انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کا رہنا ہمیشہ سے محال رہا ہے۔ ہندو مسلم اور ہندو سکھ فسادات پہلے ہی پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مسلم دشمنی نے مودی کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے بنیادی حقوق کو بھی فراموش کر گیا ہے؟کیا مودی کے مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی سے بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہو رہا ہے؟

متعلقہ خبریں